
پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری
پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری، پاکستان کی پانچ اضلاع کے چھ ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ چمن اور پشین جبکہ سندھ میں حیدرآباد اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونہ میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 45 اضلاع کے 182 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا جا چکا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں اب تک پانچ بچے پولیو سے متاثر ہوئے جن میں سے ایک جانبر نہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News