پنجاب کی پہلی وزیر اعلیٰ تاریخی ٹیکس فری بجٹ دینے جا رہی ہے، عظمی بخاری
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی پہلی وزیر اعلیٰ تاریخی ٹیکس فری بجٹ دینے جا رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پر کوئی قرضہ نہیں ہوگا، مریم نواز جو تاریخی کام کرنے جا رہی ہیں، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سیاسی انتقام پر مریم نواز یقین نہیں رکھتیں لیکن انڈے،کٹے اور مرغیوں کو چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہ پیپلزپارٹی بجٹ میں شریک ہوتی ہیں یا نہیں ان کی مرضی ہمیں تو عادت ہوگئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چار سو ارب روپے کی کسان کارڈ ٹریکٹر اسکیم شروع کریں گے، اس کے علاوہ جو بھی انجکشن لگنے سے ہلاکتوں کا واقعہ ہوا تو مریم نواز کہتی ہیں انہیں ہتھکڑیاں لگنی چاہئیے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے تنخواہوں میں اضافہ ہو گا، جبکہ ستتر عوامی منصوبے سامنے لائیں جارہیں ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ کم از کم اجرت بڑھائیں گے نہیں اس پر عمل درآمد کریں گے، اس کے علاوہ ویج بورڈ کو اشتہارات سے بھی منسلک کرنے کو تیار ہیں ہم صحافیوں کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں، جبکہ ہتک عزت بل پر کہوں گی کہ میرے دل میں رحم ہے معاملہ عدالت میں ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہتک عزت بل پر احتجاج کرنا صحافیوں کا حق ہے دو ترامیم میڈیا کے کہنے پر کی گئیں، جبکہ نوکریوں کےلئےمنصوبے لا رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ ہر محکمے کے الگ سے فنڈ رکھے گئے ہیں، اس کے علاوہ سی ایم سے 77 نئی اسکیم شروع کر دی گئی ہیں جبکہ تمام اسکیموں کے لئے فنڈ موجود ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1954کے بعد پہلی بار گندم کی مدد میں سود اور واجبات کو کلیئر کرنے جا رہیں ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ تعلیم صحت سوشل سیکٹر سب کے لیے بجٹ مختص کیا گیا، جبکہ ایک سال میں تمام بجٹ کو مکمل کیا جائے گا۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے مزید یہ بھی کہا کہ سی ایم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی بجٹ میں شرکت کرتی ہے یا نہیں ان کی مرضی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
