Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

Now Reading:

چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

شینزن: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے شہر شینزن میں پاک چین بزنس کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں بہترین بزنس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، کانفرنس کے انعقاد میں ہمارے سفیر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے دیکھنا ہوگا، چین کے شہر شینزن نے مختصر ٹائم میں ترقی کی منازل طے کیں، چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدرشی جنگ پنگ کی نگرانی میں چین دوسری بڑی معاشی طاقت بن گیا، آج چین دنیا بھر کو زرعی اور ڈیری مصنوعات برآمد کر رہا ہے، چین نے ترقی کے لیے فرسودہ نظام ترک کر کے جدید طریقے اپنائے۔

انکا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصونہ ترقی کی ضمانت ہے، چین نے پاکستان میں ہر صوبے میں منصوبے لگائے، قرضوں کے لیے نہیں کاروبار اور ترقی کے لیے آیا ہوں، ملک میں چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ شیزن شہر کی ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، پاکستان بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، پاکستان میں کاروبارمیں آسانی کے لیے بزنس فورم قائم کیا، قائد اعظم کے ویژن پر عملدرآمد کر کے ملک کو ترقی دلائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، چینی باشندوں کی ہلاکت کا واقعہ دردناک تھا، قوم کی طرف سے ہلاک چینی باشندوں کے گھرانوں سے تعزیت کرتا ہوں، چین ہمارا سب سے زیادہ قابل احترام اور قابل بھروسہ دوست ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے پاکستانی تاجروں کو چینی ماڈل اپنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات بہتر طریقے سے دنیا میں پیش کرے۔

پاکستان میں 84اداروں کی نجکاری پر توجہ دی جارہی ہے، نائب وزیراعظم

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معدنیات، اوردیگرشعبوں میں بے پناہ وسائل ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، معدنی وسائل میں بے پناہ مواقع ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 84اداروں کی نجکاری پر توجہ دی جارہی ہے، وزیر اعظم شہبازشریف نےاسپیشل فیسیلیٹیشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔

پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، وزیر خزانہ

بعدازاں پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی پاک چین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جبکہ چند ماہ کے دوران پاکستان کی کرنسی مستحکم ہوئی ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کاپاکستان پر اعتماد ہے جبکہ شرح سود کے معاملے پر ہمیں دیکھنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معاشی ترقی میں اقتصادی زونز کا بڑا کردار ہوتا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک ہوگئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر