
کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا
کے الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کا صبر جواب دے گیا ہے، گھروں میں بیمار، بوڑھے، خواتین اور بچے گرمی سے بے حال ہیں۔
بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف مظاہرین نے اسکیم 33 صفورا کی سڑکوں پررکاوٹیں اورآگ لگاکر روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا، اور کہا کہ ہیٹ ویو کی صورتحال میں کے الیکٹرک کی بے حسی نے شہریوں کی زندگی داؤ پر لگادی ہے۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ کل بھی رات ایک بجے بجلی بند کی گئی اور بارہ گھنٹے بجلی معطل رہی جبکہ بارہ سے سولہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ روز کا معمول بن گیا ہے۔
اس کے علاوہ صفورا میمن اسپتال روڈ پربھی مظاہرین نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پراحتجاجاً روڈ بند کردیا، جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب تک بجلی بحال نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔
تاہم اسکیم 33 صفورا پر بجلی کے بحالی کے لیے کیا جانے والا احتجاج اب ختم ہوگیا ہے علاقہ مکینوں کے احتجاج کے بعد علاقے کی بجلی چار گھنٹوں پر بحال کردی گئی ہے جبکہ مظاہرین منتشر ہوگئے اور دونوں سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News