آئندہ مالی سال کیلئے اہم معاشی اہداف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کیلئے اہم معاشی اہداف کی تفصیلات بول نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی، اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری، قومی بچتوں، فی کس آمدنی میں اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 3.6فیصدمقرر کرنے کی تجویز ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد، صنعتی ترقی کا ہدف 4.4فیصد، سروس سیکٹر کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ اہم فصلوں کی پیداوار کا ہدف منفی چار فیصد، چھوٹی فصلوں کی پیداوار 4.3 فیصد، کپاس کا پیداواری ہدف منفی 2.3فیصد، لائیو اسٹاک 3.8 فیصد رکھے جانے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ ماہی گیری کا ہدف 3.2فیصد، جنگلات کا ہدف 3.1 فیصد رکھے جانے کا ہدف ہے جبکہ مائننگ 5 فیصد، بڑی صنعتی شعبے کا ہدف 3.5فیصد اور چھوٹی صنعتوں کا ہدف8.2فیصد رکھنے کا ہدف ہے۔
دستاویز کے مطابق سلاٹرنگ کا ہدف 3.8فیصد، بجلی کی پیداوار، گیس ڈسٹری بیوشن کا ہدف 5.5 فیصد مقرر ہے جبکہ تعمیراتی ترقی کا ہدف 5.5 فیصد، ہول سیل اینڈ ریٹیل ٹریڈ 4.1فیصد مقرر کرنے کا ہدف ہے۔
آئندہ مالی سال ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اینڈ کمیونیکیشنز کا ہدف 3.3 فیصد، ہوٹلز و ریسٹورنٹس 4.1فیصد، رئیل اسٹیٹ 3.7فیصد، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سیکیورٹی 3.4فیصد، تعلیمی ترقی کا ہدف 3.5فیصد، صحت اور سماجی امور کی سرگرمیوں کا ہدف 3.2فیصد مقرر ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح بارہ فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں سات ہزار سات سو ننانوے ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔
آئندہ مالی سال بیرونی ذرائع سے تئیس ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کرنے اور مجموعی سرمایہ کاری کا جی ڈی پی میں تناسب چودہ اعشاریہ دو فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ جی ڈی پی میں فکسڈ انویسٹمنٹ کا تناسب بارہ اعشاریہ پانچ فیصد اور فی کس آمدنی 5 لاکھ تینتالیس ہزار نو سو سڑسٹھ روپے مقرر کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ جی ڈی پی میں قومی بچتوں کا تناسب 13 اعشاریہ 3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
