Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے فوراً بعد چین سے اعلیٰ سطح کے وفد کا پاکستان آنا خوش آئیند ہے، چین کے اعلیٰ سطح وفد کی اہم مصروفیات اسلام آباد میں جاری ہیں۔

چین کے وفد کی آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی، چین کی کمونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر لیو جیان چاﺅ نے وفد کی قیادت کی۔

بین الاقوامی ترقی کے وزیر لیو جیان چاؤ بین الاقومی سطح پر ترقیاتی معاملات کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وفد پاکستان چائنا جوائنٹ کنسلٹیٹیو میکنزم کے تیسرے اجلاس میں شرکت کرے گا اور خصوصی طور پر سی پیک کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ چین کا اعلیٰ سطح وفد تین روزہ دورے پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھا۔ چین کا وفد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور نئے امکانات پر بات کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک عمل مزید بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو چینی وفد کا خیرمقدم کرنے کا کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر