صدر مملکت آصف علی زرداری سکھر پہنچ گئے ہیں۔
سکھر آمد پر صدر کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء کی جانب سے ایئرپورٹ پر استتقبال کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔
صدر کا قافلہ ائیر پورٹ سے آئی بی اے یونیورسٹی پہنچ گیا جہاں صدر مملکت کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اندرون سندھ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں پولیس ورنیجرز کے اعلیٰ حکام، صوبائی وزراء بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری قافلے کی صورت میں کمشنر آفس روانہ ہوگئے ہیں جہاں صدر مملکت کمشنر آفس میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
صدرمملکت کے سکھر دورے کے دوران سکھربیراج کے متاثرہ حصےکادورہ بھی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
