مونسپل ٹیکس کی بجلی کے بلوں کے ذریعے وصولی نامنظور، انجمن تاجران کراچی
انجمن تاجران کراچی کا کہنا ہے کہ مونسپل ٹیکس کی کسی صورت بھی بجلی کے بلوں کے ذریعے وصولی نامنظور ہے کیونکہ اس فیصلے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
انجمن تاجران نے یہ بھی کہا کہ کہ کراچی کی عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ و دیگر چارجز سے پریشان ہیں۔
صدر انجمن تاجران کراچی، جاوید شمس کا کہنا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے مونسپل ٹیکس بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، میئر کراچی اس قسم کے متنازعہ فیصلوں سے اجتناب کریں۔
جاوید شمس نے یہ بھی کہا کہ کے الیکٹرک کی 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے زندگی پہلے عذاب کی ہوئی ہے جبکہ کراچی کی عوام اور تاجر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ مونسپل ٹیکس کی وصولی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ ٹیکس کی وصولی میں اضافہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
