
وزیراعظم نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی
وزیر اعظم نے نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نئے مالی سال کے لیے نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز پر بینکوں سے کیش نکالنے کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز تھی، جبکہ 0.3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اضافے سے ایف بی آر کو 20 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملنا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز بھی مسترد کر دی ہے واضح رہے کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دی تھی، اس کے علاوہ پنشن پر ٹیکس سمیت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز بھی مسترد کردی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News