Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے، کور کمانڈر بلوچستان

Now Reading:

ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے، کور کمانڈر بلوچستان
کور کمانڈر بلوچستان

ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے، کور کمانڈر بلوچستان

کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان راحت نسیم احمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے۔

کور کمانڈر بلوچستان کور، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں واقع سکھ گردوارہ کا دورہ کیا، جہاں سکھ برادری نے انہیں سروبہ (چادر) پیش کی۔

اس موقع پر کور کمانڈر راحت نسیم احمد خان گردوارے میں گئے اور انہوں نے ارداس (دعا) بھی کی۔

تقریب کے دوران مختلف مذاہب کی شخصیات نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔

تقریب کے دوران لنگر تقسیم کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی اور اس موقع پر اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کی۔

آخر میں نوجوان نے گٹکا (روایتی جنگی فن) کا مظاہرہ بھی پیش کیا جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر