
عدالتی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی میں اتفاق پایا جاتا ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چائلڈ لیبر انسانی معاشرے کے لیے زہر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بچوں پر جبری مشقت کے خلاف آگہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ جبری مشقت بچوں سے معصومیت، صحت مند، ذمہ دار اور تعلیم یافتہ نوجوان بننے کے مواقع سے محروم کر دیتی ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بچوں پر جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے حکومتی اور سماجی سطح پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹونے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ ملک میں پہلا نیشنل چائلڈ لیبر سروے 1996 میں میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں کیا گیا جبکہ یہ سروے ملک میں چائلڈ لیبر کی حالت زار کو سمجھنے اور اس سے نمٹنے کی سمت میں ایک اہم قدم تھا۔
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین نے مزید یہ بھی کہا کہ بچوں کی جبری مشقت کی روک تھام کے لیے سندھ کی عوامی حکومت کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News