
علی محمد خان نے بڑا بیان جاری کردیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی غدار نہیں ہے، سیاسی نقطہ نظر کے حوالے سے اختلاف ہے۔
علی محمد خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بات کی ہے، کسی ادارے یا اپنی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی طرز پر کہا کہ جمہوریت میں عوامی مینڈیٹ کو عزت دیں، جس کو ووٹ پڑا ہے اس کو حکومت بنانے دیں، جیسے ماضی میں شیخ مجیب کو ووٹ پڑا تھا تو اس کو عوام نے ووٹ دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جنرل یحییٰ کچھ اور بات کر رہا تھا اور بھٹو نے نعرہ لگایا کہ ادھر ہم ادھر تم اور نتیجہ کیا نکلا، ہماری بات اب بھی سیاسی ہے کہ جس کو ووٹ پڑا اس کو حکومت بنانے دیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا تھا، فارم 47 پر جب آپ لوگوں کو لے کر آتے ہیں تو عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت ایک طرف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حمود رحمان رپورٹ پڑھنے کا صرف اس لیے کہا کہ پتہ لگے کیوں مینڈیٹ پر ڈاکے پڑتے ہیں، اس ملک میں کوئی غدار نہیں ہے، سیاسی نقطہ نظر کے حوالے سے اختلاف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News