بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے اہلخانہ کی وزیراعظم سے مددکی اپیل
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کردیا۔
صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے کی کمی کے بعد وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی ہے۔
نیپرا نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی، وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔
صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے کیا گیا ہے، اس پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
اس اقدام سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی اور روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا جب کہ صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
