
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج، اسپیکر قومی اسمبلی نے بڑا فیصلہ کرلیا
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کے معاملے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگانے کی اجازت سے انکار کردیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگانے سے روک دیا۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے مؤقف میں کہا کہ آپ لوگ روزانہ یہ معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہیں تو کیمپ کی کیا ضرورت ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل نے پارلیمنٹ گیٹ نمبر 1 پر احتجاجی دھرنے کی اجازت مانگی تھی، سنی اتحاد کونسل بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آپریشن عزم استحکام کے خلاف احتجاج کرنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی سربراہی میں وفد نے ملاقات میں احتجاجی کیمپ کی اجازت مانگی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News