
ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان
ماہر فلکیات جاوید اقبال کے مطابق ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
ماہر فلکیات نے چاند نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز شام 5 بج کر 40 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ آج سورج غروب ہوتے وقت چاند افق سے 12.5 ڈگری اونچا ہوگا۔
جاوید اقبال کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی چوڑائی بہت زیادہ ہوگی جبکہ آج چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحی 17 جون کو ہوگی۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ 29 ذی القعد کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جبکہ آج غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کی توقع ہے۔
جاوید اقبال کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی اس کے علاوہ غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد چاند واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔
ماہر فلکیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40 سے 50 منٹ ہوگا، جبکہ غروب قمر 8 بج کر 31 منٹ پر متوقع ہے۔
ماہر فلکیات جاوید اقبال کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News