Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالعلیم خان اور جام کمال کے چینی کمپنیوں سے دوطرفہ معاہدے

Now Reading:

عبدالعلیم خان اور جام کمال کے چینی کمپنیوں سے دوطرفہ معاہدے

عبدالعلیم خان اور جام کمال کے چینی کمپنیوں سے دوطرفہ معاہدے

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان نے چینی کمپنیوں سے دو طرفہ معاہدے طے کرلئے ہیں۔

پاکستان سے بورڈ آف انویسٹمنٹ، کامرس اورنیشنل فوڈ سیکیورٹی کی چینی اداروں سے بزنس ٹو بزنس سرگرمیاں جاری ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال خان نے کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران چین کے چنگ ڈاؤ گروپ، ژنگ جیانگ کے وفد اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی اس دوران چین کی کمپنیوں نے پاکستان کے مختلف اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا اور معاہدوں پر دستخط کیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، فرٹیلائزر، آئی ٹی، موبائل مینو فیکچرنگ، فارما سوٹیکل، فٹ وئیر اورفائبر کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی، بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

عبدالعلیم خان نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت صر ف سہولت کار، سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں نجی شعبے کو مکمل فری ہینڈ دی گے، چین اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مابین دو طرفہ اشتراک خوش آئند ثابت ہوگا، توانائی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فارمنگ، انجینئرنگ کنسٹرکشن اور لاجسٹک کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری ہوگی۔

Advertisement

ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کیلئے ہوٹلنگ، ٹور ازم، کلچر، سپورٹس گڈز، ٹیکسٹائل، ڈیکو ریشن انڈسٹری اور ایئر پورٹ ڈیزائنگ شامل کیے گئے جبکہ سولر پینل، آپٹیکل فائبر کیبل، اسٹیل اسٹرکچر، منرل ڈویلپمنٹ اور پلاسٹک سے آلودگی کے خاتمے پر بھی بات چیت کی گئی۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ دورہ چین میں پاکستان سے معروف کارباری شخصیات کی شرکت حوصلہ افز ہے، پاک چائنہ بزنس کانفرنس کے ثمر آور ہونے سے معیشت مزید مضبوط ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر