Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کسانوں کی خوشحالی کیلئے پرعزم؛ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

Now Reading:

مریم نواز کسانوں کی خوشحالی کیلئے پرعزم؛ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

مریم نواز کسانوں کی خوشحالی کیلئے پرعزم؛ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں، وزیر اعلیٰ کسان کارڈ کے تاریخ ساز پیکج کے تحت کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز وزیر زراعت پنجاب  نے ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا، جس میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام کا ساز پیکج صوبے میں زرعی ترقی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، حکومت پنجاب کی اولین ترجیح زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی ہے۔

سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے لیے اب تک آن لائن 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، کسان کارڈ سے 80 فیصد سے زائد چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو مڈل مین کے استحصال سے نجات ملے گی، 1 تا 12.5 ایکڑ زرعی اراضی کے مالک کاشتکار اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے جبکہ مستقبل میں وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کا دائرہ کار اور فنڈنگ کو مزید بڑھایا جائے گا۔

Advertisement

وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ 300 ارب روپے کی خطیر رقم سے یہ منصوبہ محکمہ زراعت  اور بینک آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا کہنا تھا کہ اس سکیم سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک فی کسان بلا سود زرعی قرضہ حاصل کر سکیں گے، اس منصوبہ سے 5 لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر عملدرآمد جاری ہے، کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ سبسڈی بھی دی جائے گی، کسانوں کو معیاری کھاد اور بیج مقرر کردہ قیمتوں پر دستیاب ہوگا، کسانوں کی آسانی کے لیے بذریعہ ایس ایم ایس الرٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ حاصل کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ تقریب میں سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بھی شرکت کی جبکہ محکمہ زراعت پنجاب، بینک آف پنجاب، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، نادرا، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور زرعی آلات، مشینری بنانے والی فرمز و دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر