Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ مالی سال میں ایف بی آر کو کتنا ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا؟

Now Reading:

آئندہ مالی سال میں ایف بی آر کو کتنا ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا؟
آئندہ مالی سال میں ایف بی آر کو کتنا ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا؟

آئندہ مالی سال میں ایف بی آر کو کتنا ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا؟

آئندہ مالی سال کے لیے 12 ہزار 970 ارب روپے ایف بی آر ہدف مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 3720 ارب روپے زائد ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت ڈائریکٹ ٹیکس میں 3452 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 267 ارب روپے زائد کے ٹیکسز لگے گے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک ایف بی آر کو 160 ارب روپے کا رویونیو شارٹ فال ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے جس کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ انکم ٹیکس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس، سیلز ٹیکس گڈز اور سیلز ٹیکس سروسز، ایف ای ڈی کے لیے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویزہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ان لینڈ ریونیو کے ٹیکسز کا حجم 11 ہزار 379 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں رواں مالی سال کی نسبت 1312 ارب روپے کا اضافی ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 4919 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے، اس کے علاوہ رواں مالی کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 3607 ارب روپے اکٹھے ہو سکیں گے۔

Advertisement

ذرائع  ایف بی آر کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1591 ارب روپے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز ہے، جبکہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 267 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر