Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی

Now Reading:

کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی
کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی

کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی

کراچی میں سمندر میں نہانے پر2 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندری لہروں میں تغیانی خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

کے ایم سی نے خط لکھ کر کمشنر کو آگاہ کیا کہ کراچی میں ساحل سمندر کے قریب بڑی اور خطرناک لہریں بن رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندر میں نہانے والوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

کمشنر کراچی نے کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق  پابندی اطلاق کراچی سمیت کینپ بیچ, مبارک ولیج اور سونیرہ بیچ پر 14جون سے 13 اگست 2024 تک ہوگا۔

 واضح رہے کہ سمندر میں جون اور جولائی کے مہینے میں اونچی اونچی لہریں بلند ہوتی ہیں اور اس دوران اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ پولیس ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس داخل کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر