Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی ترقی میں سکھ برادری کا اہم کردار ہے، اعظم نذیر تارڑ

Now Reading:

پاکستان کی ترقی میں سکھ برادری کا اہم کردار ہے، اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ

پاکستان کی ترقی میں سکھ برادری کا اہم کردار ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں سکھ برادری کا اہم کردار ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے سکھ برادری سے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امرتسر گولڈن ٹیمپل میں حضرت بابا فرید گنج شکر کے ہاتھ سے لگی اینٹ موجود ہے، گرو نانک جی نے ذات پات کا نظام ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب پیار محبت اور امن کا راستہ نہ چھوڑتے تو دنیا بہت خوبصورت ہوتی،  اللہ تعالیٰ ایک دوسرے کی مدد کرنے اور عیبوں پر پردہ ڈالنے کا حکم دیتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خاص طور پر سکھ کمیونٹی کو سلام اور پیار دینے کا کہا، پنجاب ہمارا بھی گھر ہے اور آپ کا بھی، حکومت پنجاب سکھ یاتریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سکھ جب بھی آئیں پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر تشریف  لائیں، پاکستان تمام سکھوں کا پہلا گھر ہے، قیام پاکستان کے بعد سے سکھوں کا استقبال ہمارے جذبات کا مظہر ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق بعید اور دیگر ممالک سے آنے والے سکھوں کا خیرمقدم کرتا ہوں، پرامن بقائے باہمی اسلام اور سکھ مذہب دونوں کا حصہ ہے، پاکستانی اور پنجابی ہونے کے ناطے میرا سکھ دوستوں سے کئی دہائیوں کا رشتہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر