یکم جولائی سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا امکان
یکم جولائی سے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 5 لاکھ سے زائد مہاجرین وطن واپس جانا شروع ہوں گے جبکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں توسیعی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔
وفاقی حکومت نے ڈیڈلائن میں دو مہینے کی توسیع کی تھی، اب تک چھ لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں پانچ لاکھ سے زائد مہاجرین غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
