Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے ہمسایوں کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں، عطاتارڑ

Now Reading:

اپنے ہمسایوں کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں، عطاتارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔

عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ خارجہ پالیسی ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ ہم ایک ذمہ دار نیوکلیئر ملک ہیں، دنیا میں ہماری اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ہم جنگ نہیں امن پر یقین رکھتے ہیں، جبکہ پاکستان 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ماضی میں کرکٹ اور ایگریکلچر ڈپلومیسی کا سنا تھا جبکہ خارجہ پالیسی ایسی ہونی چاہئے کہ پاکستان کی آئسولیشن ختم ہو۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں، مرحوم ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بھی کامیاب رہا، جبکہ ایران اسرائیل کے درمیان کشمکش میں ایرانی صدر پاکستان آئے۔

Advertisement

عطا تارڑ نے کہا کہ جیو پولیٹیکل کی صورتحال میں ہمارا ایک ساتھی ایران بھی رہا، جبکہ ایرانی صدر کے نماز جنازہ میں وزیراعظم شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سعودی اعلیٰ سطحی وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، جبکہ ہمیں اپنی ہیومن ریسورس یوتھ سے فائدہ اٹھانا ہوگا، اس کے علاوہ فنی تربیت پر توجہ ہماری ترجیح ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ چین کا حالیہ دورہ نئے عزم کے ساتھ کیا، جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد سی پیک کے دوسرے مرحلے کی شروعات تھی۔

عطا تارڑ نے کہ کہا کہ سی پیک میں 64 ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ کی بات ہوئی ہے جبکہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت بڑی مارکیٹ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ دو لاکھ آئی ٹی کے پروفیشنلز کو ہواوے ہر سال تربیت دے گا، جبکہ دو لاکھ نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبے میں تربیت بڑی کامیابی ہے۔

Advertisement

عطا تارڑ نے کہ کہا کہ ہواوے نے پاکستان میں سیف سٹی کے دو پراجیکٹ لگائے ہیں، اس کے علاوہ ہم سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی طرف جا رہے ہیں جبکہ ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ  بشام واقعہ کی مکمل تحقیقات ہوئیں ہے اس کے علاوہ بشام واقعہ پر چینی انجینئرز اور ورکرز سے بات کی اور انہیں سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عطا تارڑ نے مزید یہ بھی کہا کہ ہماری ترجیح سیکورٹی کے ساتھ ساتھ معاشی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے،  جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ہم نے سیکورٹی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے ترجیحی اقدامات اٹھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر