60 کروڑ ڈالر قرض کے لیے وزیر اعظم کی چینی بینکوں سے بات چیت متوقع
چین سے 60 کروڑ ڈالر قرض کے لیے وزیراعظم اور وزیرخزانہ چینی بینکوں سے بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کمرشل بینک چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض کے لیے بات کی جائے گی، دونوں چائینیز بینکوں سے رواں مالی سال 60 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرنے کے لیے بات چیت کی گئی تھی جو کہ ناکام رہی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیرخزانہ چائینیز بینکوں سے قرض فراہمی کے لیے سخت شرائط ختم کرنے کی درخواست کریں گے جبکہ بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 60 کروڑ ڈالر کے لیے چین کی جانب سے سخت شرائط عائد تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی بینکوں کی جانب سے نئے قرض کے لیے چائنیز آئی پی پیز کی ادائیگیوں کے شیڈول کی شرط عائد تھی، جبکہ دونوں چائنیز بینکوں کی جانب سے 8 فیصد تک بلند شرح سود پر قرض کے لیے بھی شرط عائد کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان جولائی 2023 سے اس قرضے کے حصول کے لیے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ 60 کروڑ ڈالر کا قرض اب آئندہ مالی سال کے لئے حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
