Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ چین؛ وزیراعظم شہباز شریف کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول

Now Reading:

دورہ چین؛ وزیراعظم شہباز شریف کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول

دورہ چین؛ وزیراعظم شہباز شریف کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن میں موجود ہیں جہاں ان کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

وزیراعظم آج پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

 وزیراعظم شہباز شریف فورم میں گفتگو بھی کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن 11 بجکر 10 منٹ (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق) نشر کرے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم فورم کے دوران معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم نانشان ون ونڈو، شینزن میوزیم اور ہواوے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف کادورہ چین

گزشتہ روز وزیراعظم سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کےسربراہ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم سے صوبہ گوانگڈونگ کےنائب سربراہ مینگ فین لی کی بھی ملاقات ہوئی۔

مینگ فین لی نے وزیراعظم شہبازشریف کا سینزن آنے پرخیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کوشینزن کے حوالے سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کئی سال بعد شینزن آکرخوشی ہوئی، شینزن حکومت اورعوام کی مہمان نوازی پرمشکورہوں، پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سےاونچی اورشہد سےمیٹھی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کیے جائیں گے، وزیراعظم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر