Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ 5 دہشت گرد جہنم واصل

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ 5 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ 5 دہشت گرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز وطنِ عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر