
وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کو 12 سال پرانا ادھار واپس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے اوجی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپے کی ادائیگی کرنے کی منظوری دے دی گئی، تاہم وزارت بجلی کی پاورہولڈنگ لمیٹڈ نے 2012 میں اوجی ڈی سی ایل سے 82 ارب روپے ادھار لیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کو ادھار پر سود کی ادائیگی الگ سے کی جائے گی، ادھار رقم بجلی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے لی گئی تھی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کا مقصد پاور سیکٹر کے انٹر کارپوریٹ سرکلرڈیٹ کا تصفیہ بھی تھا، وزارت خزانہ نے صدرپاکستان کی جانب سے فنانسنگ فیسلٹی کی گارنٹی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بعدازاں فنانسنگ فیسلٹی کو سرکاری قرضے میں تبدیل کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News