
یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے کا انکشاف
یوٹیلیٹی اسٹورزمیں اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، دالیں اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا عام مارکیٹ سے 968 روپے 86 پیسے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔
دستاویز کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کا عام مارکیٹ ریٹ1771 روپے ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2740 روپے میں دستیاب ہے اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے فی کلو 11 روپے 62 پیسے مہنگی فروخت ہورہی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق چینی عام مارکیٹ میں 143 روپے کلو اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر 155 روپے میں دستیاب ہے، اس کے علاوہ ٹوٹا باسمتی چاول بھی عام مارکیٹ سے فی کلو 19 روپے 56 پیسے مہنگا فروخت ہونے لگا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال مسور فی کلو عام مارکیٹ سے 16 روپے 63 پیسے، سیلا چاول عام مارکیٹ سے فی کلو 43 روپے 80 پیسے جبکہ سپر باسمتی چاول بھی عام مارکیٹ سے 23 روپے 82 پیسے مہنگے فروخت ہورہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News