Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بجٹ مسترد کردیا

Now Reading:

اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بجٹ مسترد کردیا

اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بجٹ مسترد کردیا

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا۔

ملاقات میں ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور دونوں جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس کے علاوہ اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے دوران بجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے ملک بھر میں بالخصوص خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوچکی آئے روز بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو کردار کرنا ہوگا، فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔

اس موقع پر دونوں جماعتوں نے افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا اور کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی برادر ملک ہے اس کے ساتھ اچھے اور مثالی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اکنامک کوریڈور قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ تجارتی سرگرمیوں سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا اور عوام کو روزگار میسر آئے گا۔

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ کمیٹی دونوں جماعتوں کے مابین تحفظات کو دور کرنے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے نکات کا تعین کرے گی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر