
ملک کے اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، حنیف عباسی
حنیف عباسی نے کہا کہ ملک دشمن عناصرپاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔
رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ قوم کے سامنے اہم اشو پربات کرنا چاہتا ہوں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ امریکی گانگریس میں حال ہی میں قرارداد پاس کرائی گئی، جبکہ قرارداد میں پاکستان میں الیکشن کا ذکرکیا گیا۔
حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستانی ترقی کرنے لگتا ہے صیہونی طاقتیں انارکی پھیلاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کوشفاف، پرامن انتخابات کرانا بہت بڑی جیت تھی جبکہ انتخابات میں کوئی ناخوشگوارواقعہ نہیں ہوا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جارہے تھے تو کس نے مظاہرے کیے؟ اورآئی ایم ایف کوکس نے کہا پاکستان کوامداد نہ دی جائے اس کے علاوہ امریکا پرسازش کا الزام لگایاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News