Advertisement
Advertisement
Advertisement

ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Now Reading:

ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا عید کے تین دن جاری رہنے والا “آپریشن کلین اپ” آج مکمل ہو گا جبکہ عیدالاضحی پر 72 گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی، آلائشیں اٹھا کر پنجاب میں سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق، سیکرٹری وزارت بلدیات محمد شکیل کی تعریف کی، جبکہ صفائی مہم میں شریک تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت، منتخب نمائندوں، اداروں، افسران اور عملے کے لئے اصل عیدی عوام کی شاباش ہے جبکہ آپ کے ٹیم ورک نے عوامی خدمت اور “یہ ممکن ہے” کی سنہری اور قابل فخر مثال قائم کردی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بڑی عید پر صفائی کا بڑا اسٹینڈرڈ بنا جسے قائم رکھنا ہے، ان شاءاللہ، اس کے علاوہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، جبکہ سب اپنی زمہ داری نبھا کر ‘ستھرا پنجاب’ کو حقیقت بنائیں گے۔

Advertisement

مریم نواز شریف نے شہریوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جن  کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، جبکہ سب نے اپنی زمہ داری خوب نبھائی ، جس کی وجہ سے نا ممکن، ممکن ہوا، الحمدللہ۔

وزیر اعلی پنجاب نے مزید یہ بھی کہا کہ آئیں ہم سب مل کر اسی جذبے اور تعاون سے ‘ستھرا پنجاب’ کو مستقل معیار بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر