
صوبے کی ترقی کے لیے سب سے بات کرنے کو تیار ہوں، فیصل کنڈی
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے سب سے بات کرنے کو تیار ہوں، اور باہمی تعلقات سے ہی ہم صوبے کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔
لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین کو دعوت دیتا ہوں، گورنرہاؤس آئیں جبکہ وزیر اعلیٰ کو وفاق میں جا کرمسائل حل کرنے کی تجویز دی تھی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے مسائل کو وفاق کے ساتھ پوری ذمہ داری سے بیان کیے ہیں، اس کے علاوہ وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی ملکی مسائل پر بات کی تھی۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کے پی گورنر ہاؤس کسی سازش کا گڑھ نہیں بنے گا اور کے پی گورنرہاؤس ایک عوامی گورنرہاؤس جبکہ صوبہ کے پی ایک ترقی یافتہ پُر امن صوبہ بنائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پورے پاکستانیوں کا ہےجو جہاں جاناچاہے جائے، اور کسی بھی شہری کو پورے ملک میں جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہاکہ بہت جلد چیئرمین بلاول بھٹو گورنر ہاؤس کے پی کا دورہ کریں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اس وقت 2 سے 3 فرنچائزہیں جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے ہی ٹوئٹرہینڈلرز کوڈس اون کردیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی میں دلائل کے ساتھ بات کی، اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کوسزاہونی چاہیے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے کندھو ں پر بیٹھ کر آناچاہتی ہے جبکہ سیاسی جماعت کے مسائل مذاکرات کے ذریعے پارلیمنٹ میں حل ہوتے ہیں اور شورشرابے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔
انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخوہواہوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ہونا چاہیے، اس کے علاوہ عوام کوہر سطح پر ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزہد یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک کے پی ہے اور حقیقت میں دوسراکےپی ہے اور ہمیں بھی سیاستدانوں اورلیڈر شپ کا احساس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ان دنوں لاہور کے دورہ پر ہیں، اس دورہ لاہور کے دوران انہوں نے مزاراقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ، اس سے قبل گورنر نے حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر بھی حاضری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News