ملک بھر میں تاجر دوست اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن جاری
ملک بھر میں تاجر دوست اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق اب تک 39 ہزار 134 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، جبکہ ملک کے 6 بڑے شہروں میں 36 ہزار 122 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ لاہور میں سب سے زیادہ 15 ہزار 57 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ کراچی میں اب تک 6 ہزار 562 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔
اسی طرح راولپنڈی میں 5 ہزار 479، پشاور میں 3 ہزار 452 تاجر رجسٹر کیے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد میں اب تک 3 ہزار 400 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار 172 ری ٹیلرز تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا چکے ہیں اس کے علاوہ دیگر چھوٹے شہروں میں 3 ہزار 12 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
