Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کے 100 دنوں کی کارکردگی؛ فافن نے رپورٹ جاری کردی

Now Reading:

قومی اسمبلی کے 100 دنوں کی کارکردگی؛ فافن نے رپورٹ جاری کردی
فافن

قومی اسمبلی کے 100 دنوں کی کارکردگی؛ فافن نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے مجموعی طور پر 23 دن اجلاس ہوئے، دورانیہ ساڑھے 6 گھنٹے رہا اور وزیراعظم شہباز شریف صرف دو اجلاس میں شریک ہوئے، قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وزیراعظم کی شرکت کا تناسب 10فیصد رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا بطور وزیراعظم ابتدائی 100 دن میں حاضری کا تناسب 29فیصد رہا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا حاضری کا تناسب 26 فیصد تھا۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی اجلاس میں شرکت 88 فیصد رہی، اسپیکر ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی حاضری کا تناسب 82 فیصد رہا جبکہ ابتدائی 100 روز میں 310 میں سے 159 ارکان اسمبلی نے متحرک انداز میں کارروائی میں حصہ لیا۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق ارکان اسمبلی کی اوسط حاضری 230 اراکین اسمبلی پر مشتمل رہی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے قومی اسمبلی کی کارروائی میں سب سے زیادہ حصہ لیا، سنی اتحاد کونسل کے وفاقی وزراء کی حاضری انتہائی کم رہی۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی، اجلاس میں شہریوں کی رسائی پر پابندیوں بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی، ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے۔

فافن کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے 84 فیصد کارروائی کی صدارت کی، پوائنٹس آف آرڈر نے پلینری کے 30 فیصد وقت کا استعمال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر