سندھ رینجرز نے عید الاضحی کے پُرامن انعقاد کے لیے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی
سندھ رینجرز کی جانب سے عید الاضحی کے پُر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے پولیس کے ساتھ کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ شروع کردیا، تمام داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کی جانب سے عید گاہوں اور مساجد کے اطراف اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھایا گیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ شہر اور اندرون سندھ کے علاقوں میں قائم مسافر خانوں، گیسٹ رومز اور ہوٹلوں میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
