
کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ؛ شہری سڑکوں پر آگئے
شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں میں مکین سراپا احتجاج ہوگئے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے متعدد علاقوں میں 14 اور 16 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل رہی، لوڈشیڈنگ کیخلاف لیاقت آباد کی مین شاہراہ بند کردی گئی، احتجاج کے باعث اطراف میں شدید ٹریفک جام ہو گیا، 14،16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری احتجاج پر مجبور ہوگئے۔
اس کے علاوہ گارڈن نشتر روڈ پر بھی بجلی کی عدم فراہمی پر عوام نے سراپا احتجاج کیا، علاقہ مکینوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں لگا کر روڈ بلاک کردیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، سخت گرمی میں بچوں، بزرگ اور خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے، متعدد بار شکایت کے باوجود کسی قسم کی شنوائی نہیں کی جارہی۔
واضح رہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News