
کراچی کے علاقے کورنگی روڈ مین اختر کالونی پر وکلاء کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔
شہر قائد میں وکلاء کے احتجاج کے باعث مین کورنگی روڈ پر ٹریفک کی آمد معطل ہوگئی ہے، تاہم بدترین ٹریفک جام سے صبح دفاتر جانے والے شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا۔
احتجاج کی وجہ سے طارق روڈ سے کورنگی جانے والی سڑک پر گاڑیاں بری طرح پھنس گئیں جبکہ کورنگی کاز وے پر بھی ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو اختر کالونی سے متبادل راستوں کی طرف موڑا جارہا ہے، ٹریفک پولیس موقع پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News