Advertisement
Advertisement
Advertisement

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی؛ کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نصر اللّٰہ گرفتار

Now Reading:

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی؛ کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نصر اللّٰہ گرفتار
ٹی ٹی پی کمانڈر نصر اللّٰہ

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی؛ کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نصر اللّٰہ گرفتار

کوئٹہ: انٹیلی جنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ، دہشت گرد خارجی کمانڈر نصراللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والا خارجی دہشت گرد نصراللہ عرف مولوی منصور نے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ بیت اللہ محسود کے پلیٹ فارم سے تخریبی کارروائیاں کیں، آپریشن ضرب عضب میں افغانستان فرار ہوگیا تھا۔

گرفتار کمانڈر نصراللہ نے بتایا کہ پاک فوج کی پوسٹوں پر تخریبی کارروائیاں کیں، عسکری، مالی، انتظامی امور کو کنٹرول کررہا تھا، را کی خواہش ٹی ٹی پی، بی ایل اے کا اتحاد ہے، را کا مقصد بلوچستان میں دہشت گردی کے ٹھکانے بنائے جائیں۔

خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ بی ایل اے، ٹی ٹی پی اتحاد کا ہدف سی پیک کو سبوتاژ کرنا ہے، ٹی ٹی پی کا تمام پیسہ را سے آتا ہے، نور ولی محسود بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب سے ملتا رہا ہے، ٹی ٹی پی کی تمام قیادت افغانستان میں موجود ہے، بی ایل اے مجید بریگیڈ کا کمانڈر بشیر زیب بھی افغانستان میں ہے، خوارجیوں کے کمانڈر نورولی کے پیچھے عبوری افغان حکومت ہے۔

گرفتار کمانڈر نصراللہ کا کہنا تھا کہ بشیر زیب، نوروالی افغانستان میں آزاد گھومتے ہیں، ٹی ٹی پی کے تمام بڑے، اہم عہدوں پر محسود قوم کے لوگ مسلط ہیں، بہت سے گمشدہ لوگ افغانستان میں موجود ہیں۔

Advertisement

گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ نصراللہ نے مزید کہا کہ قبائل آنکھیں کھولیں! نور ولی سے سوال کریں! پاکستان مخالف دہشت گرد افغانستان میں آزاد گھومتے ہیں، میں نے بےشمار حملےکیے اور کروائے، ٹی ٹی پی میں غیر محسودوں کا استحصال ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر