 
                                                      خوراک کا ضیاع عالمی مسئلہ ہے، جو معیشت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیاہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں پنجاب میں بجلی چوری سے متعلق امور اور کارروائی کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے آگاہ کیا اور لیسکو سمیت پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں 660 پولیس اہکار بجلی چوروں کے خلاف مہم میں معاونت کررہے ہیں ۔
دوران اجلاس وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا اورجامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
واضح رہے کہ اس اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، سیکریٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 