شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور
کراچی: شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
قرارداد نثار کھوڑو کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایوان میں پیش کی گئی جس کو ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔
اس حوالے سے اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جیل برداشت کیا، سختیاں برداشت کیں، عوام کو حقوق دلاتے ہوئی سندھ سرخ ہوگیا تھا، لیکن ہم جمہوریت کی جدوجہد میں آگے بڑھتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف پاکستان کی سالمیت کے لیے ہم نے سارے مظالم برداشت کیے، دشمن انسانیت دشمن جمہوریت نے بینظیر کے اوپر جلا وطنی سے واپسی پر حملہ کیا، بل آخر دن دہاڑے بینظیر ہم سے چھین لی گئی۔
نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ بینظیر کی جدوجہد کی وجہ سے جمہوری نظام مضبوط ہوا، انہوں نے جان ضرور دی لیکن ملک اور عوام کو مضبوط کر گئیں، بینظیر ہماری ہیرو تھیں اور ہیرو کو ہر وقت یاد کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
