اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آج سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغازہوگیا ہے۔
انٹر بورڈ انتظامیہ کے مطابق آج صبح کی شفٹ میں بارہویں جماعت سائنس گروپ کا فزکس کا پرچہ لیا جارہا ہے جبکہ شام کی شفٹ میں جنرل گروپ کے طلباء ریاضی کا پرچہ دیں گے۔
انٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مجموعی طور پر 180 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بورڈ کی جانب سے سینئر اساتذہ پر مشتمل 26 ویجیلینس ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
