
زکوٰۃ اداکرو، حقوق العبادکاخیال رکھو، خطبہ حج
میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے مسجد الحرام کے امام وخطیب ڈاکٹر ماہربن حمد نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ ذکوٰۃ اداکرو اور حقوق العباد کا خیال رکھو۔۔
مکہ مکرمہ میں حج کے لیے موجود 20 لاکھ سے زیادہ عازمین آج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں جس کے دوران مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیا گیا جسے لاکھوں عازمین سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں نے ٹی وی پر براہ راست سنا۔
امام وخطیب ڈاکٹر ماہربن حمد نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے اللہ کی حمد و ثنا بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ تعالیٰ عظیم ہےاور بہت بڑی حکمت والا ہے۔
امام نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں لوگوں کے لیے ہدایت موجود ہے، اےایمان والو بدگمانی سےبچو، غیبت نہ کرو، اور اے لوگو!مصیبتوں اور فساد سے دور رہو۔
امام نے خطبہ حج میں یہ بھی کہا کہ اسلام فحاشی اور برائی سے منع کرتا ہے، اسلام امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے۔
اللہ نےنبیﷺکےاحکامات پرعمل کاحکم دیا ہے، جبکہ رسولﷺکی عزت کرنے والوں نےفلاح پائی، اور اےایمان والواللہ کی بات کرو، انصاف کی بات کرو۔
خطبہ حج میں امام نے کہا کہ ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اور اللہ پرتوکل کرنے والوں کے لیےاللہ کافی ہے۔
امام نے یہ بھی کہا کہ شیطان کے وسوسوں، دھوکوں سےخود کو دور رکھو، اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے آسانیاں پیداکرتا ہے۔
خطبہ حج میں امام نے یہ بھی کہا کہ اللہ نے فرمایا میری رحمت نےہر چیز کو ڈھانپا ہوا ہے، اور اللہ نےمحمدﷺ کونبی بناکر بھیجا۔
امام نے خطبہ حج میں یہ بھی کہا کہ اللہ کےاحکام کی پیروی کرنےوالےدنیاوآخرت میں سرخروہوں گے، اور اس دن سے ڈرو جس دن باپ بیٹے، بیٹا باپ کےکام نہیں آئے گا۔
واضح رہے کہ خطبہ حج کو اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News