
صحافیوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے، عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلومات کی فراہمی میں دقت نہیں آنی چاہیے، بجٹ بک فراہم کی جائے گی، وزیر خزانہ سے بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں سے ہمارا گہرا تعلق ہے، کوشش ہے صحافیوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ صحافیوں کے لیے وزارت اطلاعات کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں، کسی بھی صحافی کا کوئی مسئلہ ہوتا ہے ہم پہلے نوٹس لیتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بجٹ بک کے حوالے سے کنفوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، افسوس ہے کہ آپ کو واک آؤٹ کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News