
چارٹر آف پراسپیرٹی وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر کے پی کے
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چارٹر آف پراسپیرٹی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سمیت دیگر بزنس کمیونٹی کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت ہوگیا اب چارٹر آف پراسپیرٹی (خوشحالی) ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں زراعت اور انڈسٹری پر بہت توجہ دینا ہوگی ہم زراعت کا برا حال کر رہے ہیں پھر کہتے ہیں کہ سوسائٹیز بنتی جا رہی ہیں اب فاٹا پاٹا ختم وہ کے پی کے کا حصہ ہیں حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرواؤں گا موجودہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے سستی بجلی فراہم کرکے انڈسٹری اور زراعت کو سہولت فراہم کرنا ہوگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی کے پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے، کے پی کے اور گلگت بلتستان کی سیاحت سے ہم غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں گورنر ہاؤس کے دروازے بزنس کمیونٹی کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ بزنس کمیونٹی صوبے کے سیاحت کے مقامات کو ترقی دے کر غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے مشترکہ طور پر ایک ایکشن پلان مرتب کرے۔
صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کاروباروں اور انڈسٹریز کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، بزنس کمیونٹی ٹیکس دے رہی ہے مگر اب ٹیکس بنیاد میں اضافے کے اقدامات کئے جائیں ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکس لگانے سے گریز کیا جائے۔ریجن میں سب سے زیادہ پیداواری لاگت پاکستان میں ہے ہم کسی سے مقابلہ نہیں کرسکتے برآمدات میں اضافے کیلئے پیداواری لاگت کم اور ایزآف ڈوئنگ بزنس کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں قدرتی حسن بہت ہے، سیاحت کو پرموٹ کرنے کیلئے روڈ انفراسٹرکچر کی اشد ضرورت ہے بزنس کمیونٹی اس مقصد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔اسلام آباد انڈسٹریل اسٹیٹ، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں روڈز، بجلی سمیت دیگر مسائل ہیں جو حکومتی توجہ کے طلبگار ہیں ۔بزنس مین ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں۔بجٹ میں دوہری ٹیکسیشن کرنے کی بجائے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بیٹھ کر مشاورت کی جائے تو ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔
تقریب میں سینٹر میاں عتیق، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، زاہد لطیف، شہباز احمد، کنونئیر ڈپلومیٹک کمیٹی احمد وحید، چئیرمین کوارڈینیشن ملک سہیل حسین، مزمل سلیم، کنونئیر ایڈمنسٹریشن اینڈ پولیس کمیٹی یحیی شیخ، ڈاکٹر افشاں ملک و دیگر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News