Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین دوستی اقوام عالم کے لیے مثال ہے، محسن نقوی

Now Reading:

پاک چین دوستی اقوام عالم کے لیے مثال ہے، محسن نقوی

پاک چین دوستی اقوام عالم کے لیے مثال ہے، محسن نقوی

نیویارک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اقوام عالم کے لیے مثال ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوآئی یانجن سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک چین تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے مشن کے آفس میں ہونے والی ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جبکہ ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔

پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیر ملکیوں خصوصاچینی شہریوں کی حفاظت کے لئے ایس پی یو کے قیام کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کرے گا۔

 کیوآئی یانجن نے ایس پی یو کی ٹریننگ اور دیگر امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان چین ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔

Advertisement

دوران ملاقات وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داسو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب نے کیس پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہپاکستانی اداروں نے محنت اور پروفیشنل انداز میں اس کیس کو ٹریس کیا۔

کیوآئی یانجن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چائنا میں ہونے والی گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

محسن نقوی نے گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت قبول کی اور کیوآئی یانجن کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد وزیرداخلہ نے بھی پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

کیوآئی یانجن نے کہا کہ پیپلز ری پبلک آف چائنا کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ چین سے دوستی پر ہم سب کو فخر ہے، پاک چین دوستی اقوام عالم کے لیے مثال ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوآئی یانجن چوتھی یو این کوپ کانفرنس میں شرکت کے لئے نیویارک آئے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر