
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے،عظمیٰ بخاری
عضمیٰ بخاری نے کہا کہ نوجوان نسل پاک فوج کو اپنا آئیڈیل مانتی ہے جبکہ نوجوانوں کے دلوں میں پاک فوج کے لیے نفرت ڈالی جارہی ہے، اس کے علاوہ فوج اور اداروں کے خلاف منظم سازش کی جارہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ نوجوانوں کو نہ 1965 کا پتہ ہے نہ 1971کی جنگ کا، اور کیا مجیب الرحمان کمیشن ایک مہینے پہلے آیا ہے؟ جب کوئی سانحہ 1971کی بات کرتا ہے تو ہماراکلیجہ منہ کو آتاہے، اور سقوط ڈھاکہ پر ہمارا دل دکھتا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو انقلاب لانے کا بہت شوق ہے، اگر شوق ہے تو اپنے بچوں کو بھی یہاں بلائیں۔
انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ قوم کے بچوں کو لیپ ٹاپ دے رہی ہیں، جبکہ فتنہ فساد پارٹی مہنگائی کم ہونے پر بھی واویلا مچارہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حمودالرحمان کمیشن پر بھی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی ملک میں فساد کا ماحول چاہتے ہیں، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری روکنے کے لیے سازش کی جارہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ یہ مخصوص جماعت ڈیجیٹل دہشتگردی میں ملوث ہے، ہمارے کسی بھی لیڈرکو گھر بیٹھے ضمانتیں نہیں ملیں، والدین سے کہتی ہوں اپنی اولاد کو انتشار کی سیاست سے دوررکھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رؤف حسن صوبوں کو ایک دوسرے کےخلاف کھڑے ہونے کاکہتے ہیں جبکہ ملک میں دو طرح کی سیاست ہو رہی ہے، ملک میں ایک سیاسی جماعت کا خمیر ہی فتنہ فساد سے شروع ہوتا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جب بھی ملک میں کسی چیزپر قیمتیں کم ہوتی ہیں، تو اس جماعت کو برالگتاہے، دوسری جانب پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ ان کے بانی کو دوبارہ گود لےلیاجائے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان دشمنی میں آئی ایم ایف کو خط لکھوایاجاتا ہے، یہ لوگ ذاتی طور پر ایک فتنہ پرور شخص ہیں، اور ایک اور 9 مئی جیسا پلان پی ٹی آئی والوں کے دل میں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج بھی وہ ویڈیو بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹرپر موجودہے، جبکہ پاکستان کے ٹکڑے کرنا پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں شامل ہے، اور اپنے اس ایجنڈے کا کئی بار بانی پی ٹی آئی ذکر بھی کر چکے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کمیشن بنائیں کہ بانی پی ٹی آئی یہ سب کچھ کیوں کر رہے ہیں؟ سانحہ 9مئی بانی پی ٹی آئی کی پارٹی ہی کیوں کرتی ہے؟
عظمیٰ بخاری نے مہنگائی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ ایک ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کی کمی آچکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 3 ماہ میں آٹے کی قیمت میں کمی آئی ہے، مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد سے آٹے کی قیمت کم ہوئی، اس کے علاوہ پٹرول، آٹے اور ڈبل روٹی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News