دورہ چین؛ وزیراعظم آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورہ چین کے دوسرے مرحلے چینی دارالحکومت بیجنگ میں موجود ہیں جہاں ان کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے،وزیراعظم آج پاک چین فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف چینی صدراور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جبکہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے افسران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف دوسرےمرحلے میں چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے
اس کے علاوہ ملاقاتوں میں انٹرنیشنل ڈیولمپنٹ ایجنسی، ایگزم بینک کے سربراہان اور چین کے روڈ اینڈ بریج کارپوریشن، کنسٹرکشن کے نمائندے بھی ملاقاتوں میں شامل ہوں گے۔
اس موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم سائنس پارک اور اکیڈمی آف ایگریکلچرسائنسز کا بھی دورہ کریں گے۔
دورہ چین کے دوران پاک چین بزنس کانفرنس سے وزیراعظم کے خطاب کی خبر بھی پڑھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
