
عوام ہماری کارکردگی پر خوش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہماری کارکردگی پرخوش ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ سال 168 ممبر اسمبلی میں موجود تھے، جبکہ 162ممبر اس وقت اسمبلی میں موجود ہیں، اس کے علاوہ جتنی تفصیل سے بحث سندھ اسمبلی میں ہوئی کسی اسمبلی میں نہیں ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان میں قومی، صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جاری ہیں، جبکہ پی ٹی آئی والوں نے اپنانام کچھ اور رکھ لیا تھا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کافی عرصے بعد اچھے ماحول میں بجٹ پیش ہوا، جبکہ تمام اپوزیشن ارکان نےبجٹ پرتقریر کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی نسبت اس دفعہ زیادہ سیٹیں لیں، جبکہ عوام ہماری کارکردگی پرخوش ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں 33 ویں تقریر کررہا ہوں، جبکہ سندھ اسمبلی کے 3 ارکان نے حلف نہیں لیا، 3 معطل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کا دوبارہ صدر منتخب ہونا جمہوریت کا انتقام ہے، جبکہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، پیپلزپارٹی نے یہ کرکے دکھایا ہے۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ ڈکٹیٹر کو زبردستی نکالا جاتا ہے، ملک سے باہر چلےجاتے ہیں، جبکہ آرٹیکل 120کےتحت بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مجھ پر اعتراض ہوتا ہے کہ میں سوٹ پہن کر آجاتا ہوں، جبکہ قائداعظم نے بھی تقریر سندھ اسمبلی میں کی تھی۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج اردو، سندھی، انگریزی زبان میں تقریر کروں گا، جبکہ ایک آمر نے ذوالفقارعلی بھٹو کو عدالتی فیصلے سے شہید کیا، اس کے علاوہ ہم نے صوبے میں بہت سےکام کرنے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں نے بینظیر بھٹو کو شہید کردیا تھا، جبکہ بجٹ پراعتراض کیا جاتا ہے انگریزی میں پڑھ لیتے ہیں۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 959 ارب روپے ہے، جبکہ سندھ کے بجٹ کا 31 فیصد ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 5 سال پہلے سندھ کا ترقیاتی بجٹ 234 ارب روپے تھا جبکہ گزشتہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کاحجم 530 ارب روپے رہا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے ساتھ منصوبےکا افتتاح کیا جبکہ ہم نے تھر میں ایئرپورٹ بنایا،کیا کسی اور صوبے نے ایئر پورٹ بنایا؟
مراد علی شاہ نے کہا کہ اب پنک بسیں بھی خواتین چلائیں گی، جبکہ 40 سال سےگاڑی چلارہا ہوں مگر ٹرک چلاتے ہوئے ڈر محسوس ہوا، تھر کی خواتین یہ ٹرک چلارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ تھر میں ساڑھے7لاکھ درخت لگائے گئے ہیں جبکہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے ساتھ منصوبےکا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News