
حکومت سندھ کا اہم اقدام؛ کراچی میں ہیٹ ویو مراکز اورکیمپس قائم
کراچی میں گرمی کی شدید لہرکے باعث حکومت سندھ نے شہربھر میں 77 ہیٹ ویو مراکز اور کیمپس قائم کردیئے ہیں۔
حکومت سندھ کی جانب سے ضلع جنوبی میں 11، شرقی میں 18، غربی میں 6، سینٹرل میں 12، ملیر میں 15، کورنگی میں 8 اور کیماڑی میں 7 جبکہ سول لائینز اور گارڈن سب ڈویژن میں تین 3، صدر اور آرام باغ میں 2 دو مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ گلشن اقبال میں 4، فیروز آباد میں 2، جمشید کوارٹرز مین 6، گلزار ہجری میں 5 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
منگھو پیرمیں 4، اورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں دو دو، گلبرگ میں 4 مراکز کا قیام عمل میں لایا گیاہے جبکہ نیو کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں دو دو مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ابراہیم حیدری میں 8، مراد میمن میں 3، بن قاسم اور ایئرپورٹ سب ڈویژن میں دو مراکز جبکہ کورنگی اور لانڈھی میں دو دو، شاہ فیصل میں ایک، ماڈل کالونی میں تین مراکز قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ کیماڑی اور ماڑی پور میں ایک ایک، بلدیہ میں دو اور سائیٹ میں تین مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News