Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوشش ہوگی کہ شہریوں کو برسات کے دوران تکلیف کا سامنا نہ ہو، میئر کراچی

Now Reading:

کوشش ہوگی کہ شہریوں کو برسات کے دوران تکلیف کا سامنا نہ ہو، میئر کراچی
وفاقی حکومت کو خزانے اس شہر کیلئے کھولنے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت کو خزانے اس شہر کیلئے کھولنے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شہریوں کو برسات کے دوران کم سے کم تکالیف کا سامنا ہو۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منظور کالونی، قیوم آباد، ماڑی پور، سخی حسن اور پاپوش نگر اور کے ڈی اے چورنگی سمیت دیگر برساتی نالوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے امید ہے کہ مون سون سیزن سے قبل صفائی کے کاموں کو مکمل کرلیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ چاکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ترجیحی بنیادوں پر انہیں ان چاکنگ پوائنٹس کی صفائی کی جائے گی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب یہ بھی کہا کہ کراچی کے 38 بڑے نالوں کی صفائی کا کے ایم سی مکمل کرے گی، جبکہ  مختلف علاقوں میں واقع 500 سے زائد چھوٹے نالوں کی صفائی کا کام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

میئر کراچی نے کہا کہ مون سون سیزن میں شہریوں کو تکالیف کا سامنا نہ ہوں اور برساتی پانی کی نکاسی کا عمل تیزی سے مکمل ہونا چاہئے اس کے علاوہ مین شاہراہوں سے برساتی پانی کو فوری صاف کرنے سے ٹریفک کی روانی برقرار رہے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ ادارے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مون سون سیزن میں توقع سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے لیے متعلقہ افسران و عملے کو فعال اور متحرک رکھا جائے جبکہ برسات کے دوران متعلقہ افسران اور عملہ سڑکوں پر نظر آنا چاہئے۔

میئر کراچی نے مزید یہ بھی کہا کہ میں خود تمام عمل کی نگرانی کروں گا اور کوشش ہوگی کہ شہریوں کو برسات کے دوران کم سے کم تکالیف سامنا ہو۔

واضح رہے کہ میئر کراچی کے برساتی نالوں کے دورہ کے موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر