Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر مذہبی امور حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے

Now Reading:

وزیر مذہبی امور حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر مذہبی امور حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق چوہدری سالک حسین آج مکہ مکرمہ میں منعقدہ حج سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، سرکاری اسکیم کیلئے پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ آج اختتام پذیر ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئرکی پرواز نمبر 3727 کے ذریعے 380 عازمین کرام جدہ ایئر پورٹ لینڈ کر گئے، نجی حج اسکیم کے ذریعے 70 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ اگلے دو روز میں مزید 20 ہزار پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سعودی مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں عازمینِ حج کے 5 روزہ قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، عازمینِ حج کی وادیِ منیٰ کیلئے روانگی کا آغاز 13 اور 14 جون کی  درمیانی شب کو ہو گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان حج مشن نے وادیِ منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کیلئے کیمپ آفس قائم کر دیا، کیمپ آفس میں شعبہ معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات قائم کیے جائیں گے۔

Advertisement

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر